حمزہ علی عباسی کا سانحۂ مچھ کے متاثرین سے اظہارِ افسوس

شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے، حمزہ عباسی


ویب ڈیسک January 06, 2021
شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے، حمزہ عباسی۔ فوٹو: فائل

اداکار حمزہ علی عباسی نے مچھ میں کام کرنے والے مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے جو دل شکن بھی ہے۔ مجھے صرف یہ سوچ کر دلاسہ ہوتا ہے کہ یا اللہ تو یہ سب دیکھ رہا ہے'۔



حمزہ عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللہ رب العزت تمام مقتولین کی مغفرت فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت اور صبر عطا فرمائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سانحہ مچھ؛ ہزارہ برادری کا وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے انکار

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے جا کران پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں