کرسٹیانو رونالڈو نے بنائی اپنی سوشل ویب سائٹ

دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کے پرستار اب اس سے براہِ راست رابطے میں رہ سکیں گے


December 31, 2013
’’Viva Ronaldo‘‘ ویب سائٹ ہونے کے ساتھ موبائل ایپلیکیشن بھی ہے۔ فوٹو : فائل

اداکار ہوں یا گلوکار، سیاست داں ہوں کہ دانش ور یا کھیل کے میدان کی مشہور نام، نام ور شخصیات میں سوشل ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس بنانے کا رجحان تو عام ہے ہی، مگر اب سیلیبریٹیز کے اپنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ بنانے کی روایت بھی جڑ پکڑ رہی ہے۔

حال ہی میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ لاؤنچ کی ہے۔ اپنے آسمان کو چھوتے معاوضے کی بنا پر فٹبال کی عالمی تاریخ کے منہگے ترین کھلاڑی قرار پانے والے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی سائٹ کو اپنے حقیقی یا سچے پرستاروں سے منسوب کیا ہے۔

''Viva Ronaldo'' کے نام سے سامنے آنے والی دنیا کے عظیم فٹبالر کی یہ ویب سائٹ فیس بُک کی طرز پر کام کرے گی، جس کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو کے پرستار ان سے رابطہ اور گفتگو کرسکیں گے۔ اپنی ویب سائٹ کے بارے میں رونالڈو کہتے ہیں،''یہ ایک اچھوتا تجربہ ہے، میں جس میں دنیا بھر میں موجود اپنے پرستاروں کو شریک کر رہا ہوں۔'' انھوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی اس سائٹ پر پوری دل چسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متحرک اور پرستاروں سے رابطے میں رہیں گے۔



''Viva Ronaldo'' ایک ویب سائٹ ہونے کے ساتھ موبائل ایپلیکیشن بھی ہے، جس سے ناتا جوڑنے والے رونالڈو کے پرستار گیم بھی کھیل سکتے ہیں اور اپنے محبوب کھلاڑی کی تعلقات عامہ (پی آر) ٹیم کا حصہ بن کر اس کے بارے میں آنے والی خبریں اور ایونٹس سے متعلق اطلاعات بھی شیئر کرسکتے ہیں۔ اس سائٹ پر ہونے والے مقابلوں میں شرکت کرنے والے سائٹ کے یوزرز جیتنے پر رونالڈو کے گیم کے ٹکٹ، ٹی شرٹس اور دیگر انعامات حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہیں۔ ان کے اکاؤنٹس کو میسر فالوورز اور ملنے والے لائیکس کی تعداد ٹوئٹر پر 23 ملین اور فیس بک پر 67 ملین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |