کراچی میں دہشت گردوں کے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری
شہر میں دہشت گردی کے امکان کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) نے شہر میں دہشت گردوں کے حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
نیکٹا کی جانب سے ہوم سیکریٹری سندھ ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کے نام جاری خط میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے آنے والے دنوں میں شہر میں قائم اہم سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
جاری کردی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملوں کے پیش نظر کسی بھی غیر معمولی واقعے کو قبل از وقت ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فل پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق شہر میں دہشت گردی کے امکان کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔