ارطغرل غازی ڈرامے کی نقل کرنے کے دوران 8 سالہ بچہ چھت سے گر کرجاں بحق

حسین دیگر بچوں کے ساتھ معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کی نقل کرنے کے دوران چھت سے گرا

حسین دیگر بچوں کے ساتھ معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کی نقل کرنے کے دوران چھت سے گرا ۔ فوٹو، فائل

ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کی نقل کرنے کے دوران 8 سالہ بچہ چھت سے گر کرجاں بحق ہوگیا۔


صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر رسالپور میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا، نواحی علاقے گنڈیری گاؤں میں 8 سالہ حسین دیگر بچوں کے ساتھ معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کرداروں کی نقل کرتے ہوئے 2 منزلہ گھر کی چھت سے گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
Load Next Story