سانحہ مچھ پیپلز پارٹی کا وفد آج کوئٹہ جائے گا

وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، کابینہ ارکان اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما شامل ہونگے۔


Staff Reporter January 07, 2021
وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، کابینہ ارکان اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما شامل ہونگے۔(فوٹو، فائل)

سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت و یکجہتی کیلیے پیپلزپارٹی کا وفد آج کوئٹہ روانہ ہوگا۔

سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت و یکجہتی کیلیے پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا اعلی سطح وفد آج کوئٹہ روانہ ہوگا، وفد میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، کابینہ ارکان اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما شامل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا وفد دھرنے پر بیٹھے ہزارہ کمیونٹی کے افراد سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کریگا، وفد شہداکی تدفین کیلیے لواحقین اور ہزارہ کمیونٹی سے درخواست بھی کریگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں