کیپٹل ہل دھاوا آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جوبائیڈن

ٹوئٹرانتظامیہ نے متنازع ٹوئٹس پرصدرٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کردیا


ویب ڈیسک January 07, 2021
مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں، بائیڈن

کیپٹل ہل پردھاوے سے متعلق نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کیپٹل ہل پرہونے والے مظاہروں کوڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ صورتحال دیکھ کربہت دکھ ہوا، آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی نمائندگان کوہراساں کیا گیا، یہ کیسا احتجاج ہے؟ مظاہرین فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، واشنگٹن میں کرفیو نافذ

بائیڈن کے خطاب کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ حامیوں سے محبت ہے، قانون کوہاتھ میں نہ لیں، اپنے گھروں کوواپس چلے جائیں، میں آپ کی تکلیف اورناراضگی جانتا ہوں۔



صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا الیکشن چوری کیا گیا، یہ بہت مشکل وقت ہے ہم کسی کوتکلیف نہیں پہنچانا چاہتے، یہ الیکشن فراڈ تھے لیکن ہم ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیل سکتے۔



دوسری جانب ٹوئٹرانتظامیہ نے متنازع ٹوئٹس پرصدرٹرمپ کا اکاؤنٹ 24 گھنٹے کیلئے معطل بھی کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں