مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممنون ہیں نیوزی لینڈ

اس دورے کے لیے دی گئی آپ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ


Sports Reporter January 07, 2021
اس دورے کے لیے دی گئی آپ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممنون ہے۔

سوشل میڈیا پر کیوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ان مشکل حالات میں دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ اس دورے کے لیے دی گئی آپ کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، نیوزی کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ آپ کی محفوظ واپسی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔



نیوزی لینڈ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر کھلاڑیوں کی میدان میں مصافحہ کرنے کی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی شاہینز ٹیم نے وطن واپسی کی اڑان بھرلی ہے جب کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نوجنوری کو آک لینڈ سے واپسی کا سفر شروع کرئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں