لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی سامان جل کر خاکستر

ہاسٹل میں آتشدگی کا واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، ریسکیو حکام

1122 فائر فائٹرز نے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا فوٹو: ایکسپریس

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا تمام اشیاء کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 فائر فائٹرز نے پیشہ وارانہ طریقے سے اقدامات کرکے 45 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نرسنگ ہاسٹل کے ایک کمرے لگی، واقعہ گیس لیکیج کے باعث ہوا ہے، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.البتہ کمرے میں بعض سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
Load Next Story