اسلام آباد میں کچرا کنڈی سے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی لاش برآمد

لڑکی کی عمر 16 سال کے قریب ہے لیکن اس کی شناخت بھی نہیں ہو سکی،پولیس


ویب ڈیسک January 07, 2021
پولیس نے لاش پمز اسپتال منتقل کردی فوٹو: فائل

سنگجانی پل کے قریب کچرا کنڈی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کی لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں واقع سنگجانی پل کے قریب کچرا کنڈی سے ایک لڑکی کی لاش ملی ہے، جسے پولیس نے پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریباً 16 سال تک ہے لیکن اب تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی، بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں