سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 39ڈالر کم ہوگئی


Staff Reporter January 07, 2021
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 39ڈالر کم ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 39ڈالر کی کمی سے 1916ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔

عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ گرنے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فوی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے اور فی دس گرام سونے کے نرخ میں 1115روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98851روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1200روپے 27پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔