عراق نے جنرل سلیمانی قتل کیس میں ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، عراقی عدالت


ویب ڈیسک January 07, 2021
قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، عراقی عدالت۔ فوٹو : فائل

عراقی عدالت نے جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی عدالت نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں، عدالت کے مطابق قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات ابھی بھی جاری ہیں۔

ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے متعلق عراق کے دارالحکومت بغداد کی عدالت میں تحقیقات جاری ہیں جب کہ امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت کے جج نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایران نے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کیلیے انٹرپول سے رجوع کرلیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 30 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، ایران نے امریکی صدر کی گرفتاری کے لیے ریڈ پول سے مطالبہ بھی کیا کہ صدر ٹرمپ کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

چند روز قبل بھی ایران نے جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی بغداد ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں ہلاکت پر صدر ٹرمپ اور 47 اعلیٰ امریکی حکام کی گرفتاری کے لیے ایک بار پھر انٹرپول میں درخواست جمع کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں