بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی تا اکتوبر57 فیصد اضافہ
کھاد، خوراک، پیپر، ٹیکسٹائل، پٹرولیم، الیکٹرانکس، لیدر، اسٹیل، کیمیکل، فارماسیکٹرز کی پیداوار بڑھی
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جولائی سے اکتوبر تک 5.7 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اکتوبر میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال3.84 فیصد رہی۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں میں سے کھاد کی صنعت کی پیداوار میں سب سے زیادہ 41.09 فیصد کا اضافہ ہوا جس نے مذکورہ مدت میں ایل ایس ایم گروتھ 5.7 فیصد تک پہنچانے میںنمایاں کردار ادا کیا جبکہ خوراک مشروبات وتمباکو کی پیداوار میں 6.48، پیپر اینڈ بورڈ 17.26 اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 2.22 فیصد کا اضافہ ہوا، اس کے بعد پٹرولیم پراڈکٹس 10.37، الیکٹرانکس 21.20، لیدر پراڈکٹس 14.39، آئرن واسٹیل 7.36، کیمیکل 3.51 اور فارماسیوٹیکل سیکٹر نے 0.42 فیصد گروتھ کے ساتھ ایل ایس ایم گروتھ میں بہترکردار ادا کیا۔
تاہم ان 4 ماہ کے دوران ربر پراڈکٹس 1.64، لکڑی کی مصنوعات 8.49، انجینئرنگ پراڈکٹس 25.48، آٹو مابائل 3.69 اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں 0.27 فیصد کمی ہوئی، علاوہ ازیں اکتوبر میں فارماسیوٹیکلز، ربر پراڈکٹس، لکڑی کی مصنوعات، انجینئرنگ پراڈکٹس اور غیردھاتی معدنی مصنوعات کے شعبوں کے علاوہ آٹوموبائل سمیت تمام شعبوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔