پاکستان نے آئی ایم ایف کو مزید 109 کروڑ ڈالر ادا کردیے

26ویں قسط کے بعد جولائی 2011 سے اب تک 6.36 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے جاچکے

26ویں قسط کے بعد جولائی 2011 سے اب تک 6.36 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے جاچکے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی ایم ایف کی اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ سہولت کے تحت لیے گئے قرضوں میں سے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر واپس کر دیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی 26ویں قسط 30 دسمبر کو ادا کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان جولائی 2011 سے اب تک آئی ایم ایف کو 6.361 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرچکا ہے جس میں سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت لیے گئے 5.513 ارب ڈالر کے قرضے بھی شامل ہیں۔




رواں مالی سال کے دوران آئی ایم ایف کو 2.027 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جن میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت لیے گئے 1.886 ارب ڈالر اور 57 ملین ڈالر کے ایمرجنسی (ای این ڈی اے) قرضے شامل ہیں، 26ویں قسط کی ادائیگی کے بعد پاکستان پر آئی ایم ایف کی اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت 1.317 ملین ایس ڈی آر قرض باقی ہے جو ستمبر 2015 تک ادا کیا جائے گا۔
Load Next Story