کراچی اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی غالب

تیزی کے باعث61.37 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی5 ارب84کروڑ15لاکھ 10ہزار423 روپے کا اضافہ ہوگیا


Business Reporter December 31, 2013
کے ایس ای 100 انڈیکس 25.91 پوائنٹس کے اضافے سے 25283.96 ہوگیا اور کے ایس ای 30 انڈیکس19.19 پوائنٹس کے اضافے سے 18864.31 ہوگیا۔ فوٹو: آن لائن / فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو نئے مالی ہفتے کے آغاز پر اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی، سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں خریداری دلچسپی نمایاں رہی جس سے مارکیٹ کا مورال بلند رہا۔

تیزی کے باعث 61.37 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 5 ارب 84 کروڑ 15 لاکھ 10 ہزار 423 روپے کا اضافہ ہوگیا، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر121 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 25300 کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن اس تیزی کے فوری بعد ہی پرافٹ ٹیکنگ کا رحجان غالب ہونے سے ایک موقع پر 63 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم آخری لمحات کے دوران مخصوص شعبوں میں نچلی قیمتوں پر خریداری بڑھنے سے کاروبار کا اختتام تیزی پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 25.91 پوائنٹس کے اضافے سے 25283.96 ہوگیا اور کے ایس ای 30 انڈیکس 19.19 پوائنٹس کے اضافے سے 18864.31 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس 15.17 پوائنٹس کی کمی سے42542.62 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 2.38 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 19 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 410 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 378 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 232 کے بھاؤ میں اضافہ، 127 کے داموں میں کمی اور 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں