دسمبر2020 تجارتی خسارہ مزید 32 فیصد بڑھ گیا

2.35 ارب ڈالربرآمدات کے مقابلے میں درآمدات کاحجم تقریباً 5ارب ڈالر ریکارڈ


Shahbaz Rana January 08, 2021
2.35 ارب ڈالربرآمدات کے مقابلے میں درآمدات کاحجم تقریباً 5ارب ڈالر ریکارڈ۔ فوٹو : فائل

حکومت کی طرف سے ماہ دسمبر2020ء کے دوران برآمدات میں اضافہ کے اعلانات کے باوجود پاکستان کا تجارتی خسارہ مزید 32 فیصد بڑھ گیا۔

ماہ دسمبرکے دوران 2.35 ارب ڈالر کی ملکی برآمدات کے مقابلے میں درآمدات تقریباً دوگنا رہیں جو پانچ ارب ڈالر تھیں۔یوں تجارتی خسارہ 2.7 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں651 ملین ڈالر زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق تجارتی خسارے میں 32 فیصد اضافے نے ملکی برآمدات میں ہونے والے معمولی اضافے پر پانی پھیردیا ہے۔

جولائی اور دسمبرکی ششماہی کے دوران مجموعی برآمدات کا حجم گزشتہ سال کے 11.5 ارب ڈالر کے مقابلے میں5 فیصد اضافے یا 574 ملین ڈالر بڑھ کر 12.1 ارب ڈالر رہا ۔پاکستانی ماہانہ برآمدات گزشتہ کافی عرصہ سے 2 ارب ڈالر تک رہی ہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ملکی کرنسی کی قدر میں 39 فیصد کمی کے باوجود ان میں کوئی خاص اضافہ دیکھنے میں نہیں آرہا۔چند سال قبل بھی پاکستانی برآمدات2.3 ارب ڈالر تک پہنچی تھیں لیکن اس کے بعد پھر 2 ارب ڈالر سے نیچے آگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔