حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلہ عوام کی فتح ہےمحمد علی
ایس ایل جی آرڈیننس میں ترامیم سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلیے کی گئی تھیں،زونل انچارج
متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہیارکے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے تاریخی فیصلے پر قائد تحریک الطاف حسین او ر تمام حق حق پرست عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیصلے کو آئین، قانون اور عوام کی عظیم فتح قرار دیا ہے۔
حکومت سندھ نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں من مانی ترامیم اور متنازعہ حلقہ بندیوں کے ذریعے سوچے سمجھے نتائج حاحل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جسے عدالت عالیہ کے تاریخ ساز فیصلے نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ دن رات جمہوریت کا راگ الاپ کر عوام کے بے وقوف بنانے والے درحقیقت عوام کو اپنا محکوم بنانے کے لیے کسی قدر آمرانہ سوچ رکھتے ہیں۔عدالت کے تفصیلی فیصلے میں متنازعہ ترامیم کو آئین و قانون اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا گیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں کی گئیں ترامیم سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لیے عمل میں لائی گئی تھیں۔
سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے تاریخ ساز فیصلے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور تمام معزز جج صاحبان کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 1-Bکی ایلڈرز ونگ کے انچارج شاہد لطیف خانزادہ اور کارکن ساجد لطیف خانزادہ کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔