2020 کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 20 ارب 51 کروڑ ڈالر رہی
دسمبر کے آخری ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 25 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سال 2020کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 51 کروڑ21 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 31دسمبر کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 13 ارب 41 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 9 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 25 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔