فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی کیپٹن ر صفدر
شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے، رہنما ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی۔
کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقریر کیس میں پیشی کے لیے لاہور کی ضلع کچہری پہنچے۔ اس موقع پر کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے، میاں شریف نے بھی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا تھا، یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے گی، اب نیب کو جرات نہیں ہو رہی کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو تو یقین ہی نہیں تھا کہ 2018 میں انہیں حکومت مل جائے گی، یہ رات کو سوئے تھے ان کو جگا کر بتایا کہ آپ کی حکومت آگئی ہے، یہ حکومت ایسی چل رہی ہے جیسے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چل رہی ہوتی ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی، غبارہ ہمارا ہے ہم ہوا بھریں یا نکالیں، یہ تو وقت بتائے گا کہ کس کے مشکیزے سے ہوا نکلتی ہے، نواز شریف پاکستانی ہیں وہ جب چاہے یہاں آ اور جا سکتے ہیں۔