اداکار عامر خان  ماسک نہ پہننے کے باعث تنقید کی زد میں

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہااسپورٹس کھیلتے ہوئے لوگوں کو سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہااسپورٹس کھیلتے ہوئے لوگوں کو سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے فوٹوفائل

LONDON:
بالی ووڈ اداکار عامر خان پر کرکٹ کھیلنے کے دوران ماسک نہ پہننے پر تنقید کی جارہی ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ چند بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں عامر خان بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن لوگ ان کی کرکٹ سے زیادہ متاثر نظر نہیں آرہے بلکہ اتنے سارے لوگوں کی موجودگی میں ماسک نہ پہننے پر ان پر تنقید کی جارہی ہے۔


صرف عامر خان ہی نہیں بلکہ گلی میں موجود بچے بھی ماسک نہیں پہنے ہوئے۔ ویڈیو کے آخر میں عامر خان بچوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔ اور اس دوران تمام لوگ ایک ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں اور اس وقت بھی کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا۔ جس اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے اس پر بھی عامر خان اور ان کے ساتھ موجود دیگر بچوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا کیسے؟ کیوں؟

سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا اسپورٹس کھیلتے ہوئے لوگوں کو سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کہ دیگر لوگوں نے بھی کچھ اسی طرح کےتبصرے کرتے ہوئے لکھا اگر کرکٹ کھیلتے ہوئے یہ لوگ ماسک پہنیں گے تو انہیں سانس لینے میں مسئلہ ہوگا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CJv8Othnb-W/"]
Load Next Story