سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی


Staff Reporter January 08, 2021
فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی 1893 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700روپے اور 600روپے کی کمی واقع ہوئی۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 114600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98251روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 1350روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42روپے 87پیسے کی کمی سے 1157روپے 40پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں