نوازشریف کا ہزارہ برادری کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

ہزارہ برادری کے شہداء کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک January 08, 2021
ہزارہ برادری شہداء کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب۔ فوٹو : فائل

قائد (ن) لیگ نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے جب کہ ہزارہ برادری کے شہداء کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں