مچھ متاثرین کے دھرنے کا چھٹا روز شرکاء کا وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے پھر انکار
جب تک وزیر اعظم نہیں آئینگے میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رہے گا، شہداء کمیٹی
سانحہ مچھ کے متاثرین نے ایک بارپھر وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے انکار کردیا۔
سانحہ مچھ کے متاثرین کا شدید سردی میں میتوں کے ہمراہ دھرنے کا چھٹاروز ہے، شرکاء نے پنڈال میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد شہداء کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان سیاسی ہے اور جب تک وزیر اعظم نہیں آئیں گے میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر
دوسری جانب مختلف سیاسی، سماجی شخصیات کی دھرنے میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق دھرنے کے شرکاء سے یک جہتی کے لیے پہنچے اور فاتحہ خوانی کی۔
رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی، مہناج القرآن کے رہنما اعجاز الحق اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی سانحہ کے متاثرین اور دھرنے کے شرکاء سے اظہاریک جہتی کیا۔