سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر
3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور قتل کردیا
بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر سے متعلق نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے حملہ آوروں کے بارے میں 0819213460، 15 ،0819202777 پر اطلاع دی جائے جب کہ اطلاع دینے والے کو 20 لاکھ انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :مچھ متاثرین کا وزیراعظم کی آمد تک میتوں کی تدفین سے پھر انکار
واضح رہے بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں 3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔