برطانیہ نے تیسری کورونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی
برطانیہ موڈرنا سے قبل فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسنز کی منظوری دے چکا ہے
ISLAMABAD:
برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی موڈرنا کی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی جب کہ اس سے قبل فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسنز کی بھی اجازت دی جاچکی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسنز کے بعد اب موڈرنا کی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی بھی منظوری دیدی ہے۔
یہ پڑھیں : امریکا میں کورونا کی نئی ویکسین منظور کرنے کی تیاریاں
برطانیہ کے محکمہ صحت اور سماجی نگہداشت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موڈرنا ویکسین نے میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی کے مقرر کردہ محفوظ، افادیت اور معیار کے سخت شرائط پر پورا اترتی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی
برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی موڈرنا سے کورونا ویکسین کی 17 ملین خوراکیں خریدے گا جس کے لیے کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور سال کے آخر تک فراہمی شروع کردے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت
برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے بتایا کہ فائزر اور آکسفورڈ کی کورونا ویکسینیشن جاری ہیں اور تقریبا 15 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں تاہم موڈرنا کورونا ویکسین کے شامل ہونے سے ویکسینیشن میں مزید تیزی آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں دوسری کورونا ویکسین کی منظوری بھی دیدی گئی
واضح رہے کہ برطانیہ میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار 508 ہوگئی ہے جب کہ کورونا ویکسین کے نئی قسم کے سامنے آنے کی وجہ سے یہ وبا برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔