سارہ علی خان کا اکشے کمار سے متعلق دلچسپ انکشاف

اکشے کمار اسپاٹ بوائے سے لے کر ہدایت کار تک سب کو مالک کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، سارہ خان


ویب ڈیسک January 08, 2021
اکشے کمار اسپاٹ بوائے سے لیکر ہدایتکار تک سب کو مالک کہ کر مخاطب کرتے ہیں، سارہ خان۔ فوٹو:فائل

اداکارہ سارہ علی خان نے اداکار اکشے کمار سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ خان نے اکشے کمار سے متعلق دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے سر انڈسٹری کے بہت سینئر اداکار ہیں لیکن ہم جب بھی فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو ہنسی خوشی کا ماحول بنا ہوا ہوتا ہے اور سب اسی طرح رہتے ہیں، اُن کا رویہ بھی سب کے ساتھ اس طرح کا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ سینئر ہیں۔

سارہ خان نے یہ بھی کہا کہ اکشے کمار کی خاص بات یہ ہے کہ سیٹ پر نہ صرف مجھ سے بلکہ اسپاٹ بوائے سے لے کر ہدایات کار تک وہ سب کو مالک کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو یہ سب دیکھ کر بہت خوشی سی محسوس ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'اترنگی' میں سارہ خان اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔