دنیا کی 10 بہترین اسٹارٹ اَپ کمپنیوں کی جاپانی فہرست جامعہ کراچی کی دو کمپنیاں شامل

گلوبل گڈفرمز نے بھی دنیا کی 30 ممتاز ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں جامعہ کراچی کی اسٹارٹ اپ کمپنی کو شامل کیا ہے


Staff Reporter January 08, 2021
جامعہ کراچی کی دو اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو جاپانی ادارے کی جانب سے بہترین اختراعاتی کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

جاپان کی جانب سے جامعہ کراچی کی دو اسٹارٹ اپ کمپنیوں کو دنیا کی 10 بہترین اسٹارٹ اپ کمپنیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

جامعہ کراچی کے ایسے طلبا و طالبات جن کے اسٹارٹ اَپس کو جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی (Jica) نے دنیا میں کام کرنے والی ''اختراعاتی (اینویٹو)'' کمپنیوں میں سرفہرست رکھا ہے۔ ان طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جمعہ کو جامعہ کراچی میں تقریب کا انعقاد میں کیا گیا۔

تقریب میں شامل جامعہ کراچی کے طلبہ جن کا تعلق سوشل چیمپ، زورڈ (Xord) اور سوڈوفائی سے ہے ان کی کاوشوں کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں شیخ الجامعہ خالد عراقی کے جانب سے اعزازی نشان پیش کیے گئے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی نے دنیا میں کام کرنے والی نئی اختراعاتی کمپنیز کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان کی 10 سرفہرست کمپنیوں میں سے دو کمپنیز جامعہ کراچی کے طلبہ کے اسٹارٹ اَپس ہیں۔

علاوہ ازیں گلوبل گڈفرمز نے بھی دنیا کی تیس ٹیکنالوجیز کمپنیز کی فہرست جاری کی جس میں جامعہ کراچی کے طلبہ کا اسٹارٹ اَپ زورڈ شامل ہے۔

اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ طلبہ کی یہ کوششیں انتہائی لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں، یہ کمپنیز پاکستانی سوفٹ ویئر برآمدات کے ذریعے پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہورہی ہے، نہ صرف یہ بلکہ سوفٹ ویئر ایکسپورٹس سے پاکستان کی شناخت دنیا بھر میں مزید ابھر کر سامنے آئے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمان،چیئرمین شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم محموداور ڈاکٹر بدرسمیع بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں