بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مسلسل چھٹے ماہ ریکارڈ ترسیلات زر
یہی رجحان برقرار رہا تو ایک سال میں 28 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے، ماہرین
سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے اور گزشتہ ماہ کے دوران مزید 2 ارب 40 کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جو کہ ایک ریکارڈ بھی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں یہ رقم 16 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہے جبکہ ماہ نومبر کے مقابلے میں اس میں 4 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ 14.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے پر سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں، پہلی مرتبہ مسلسل 6 ماہ تک 2 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں۔
الفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے ایکسیرپس سے بات چیت میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات میں مسلسل اضافے کی وجوہات میں باقاعدہ قانونی ذرائع استعمال کرنا ہے کیونکہ کورونا کی وجہ سے سفری پابندیاں ویسے بھی عائد ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھجوانے کا یہی رجحان برقرار رہا تو ایک سال میں 28 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہونے کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے۔