ایم ڈبلیو ایم کا3کارکنوں کے قتل کیخلاف احتجاج کااعلان
بلدیاتی امیدواروں کی نمازجنازہ کامران چورنگی پر اداکی گئی،وادی حسین قبرستان میں تدفین
مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں3 بلدیاتی امیدواروں کے قتل کیخلاف جمعہ کو ملک بھر اور لندن میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے ۔
مجلس و حدت مسلمین کے 3 کارکنان عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کامران چورنگی پر ادا کی گئی اور ان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں عمل میں آئی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ملت جعفریہ کی مقتل گاہ بن چکا ہے ، لسانی اور تکفیری گروہ ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کے قتل میں ملوث ہیں ، ان عناصرکو لگام دی جائے۔
مسلسل ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کوقتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ، حکومت سندھ اگر ہمارے کارکنان اور امیدواروں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو مستعفی ہو جائے ،شہدا کو گواہ بنا کر عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے قاتلوں کو دنیا بھر میں رسوا کریں گے اور آئندہ جمعہ کو پاکستان سمیت لندن میں بھی بہیمانہ قتل کے خلاف بھر پو راحتجاج کریں گے ، بے گناہ خون دہشت گردوں کے خاتمہ کا سبب بنے گا، اپنے شہیدوں کے خون کو فراموش نہیں کریں گے۔