وزیراعظم نواز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ممتا بنرجی

سلمان بشیر نے ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا،وزیراعلیٰ مغربی بنگال


INP December 31, 2013
سلمان بشیر نے ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا،وزیراعلیٰ مغربی بنگال۔ فوٹو : فائل

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔

جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے' فیس بک پر اپنی پوسٹ میں ممتا بنر جی نے کہا ہے کہ ہائی کمشنر سلمان بشیر کی قیادت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے وفد نے ان سے ملاقات کی جو انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں وفد نے ثقافتی اور سماجی شعبوں کے پروگراموں میں دلچسپی کا اظہار کیا، بنرجی کا کہنا ہے کہ سلمان بشیر نے ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں