برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز

دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ


ویب ڈیسک January 09, 2021
دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ

برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کو پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات تھیں۔

https://twitter.com/razak_dawood/status/1347822055035723776

مشیر تجارت نے کہا کہ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

مشیر تجارت نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں