صنم جنگ نے ایک بارپھرطلاق سے متعلق باتوں پرمداحوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا

ہم دونوں خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں، اداکارہ صنم جنگ


ویب ڈیسک January 09, 2021
کچھ دن قبل اداکارہ صنم جنگ کی شوہر قسام سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں: فوٹو: فائل

مارننگ شوہاسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی۔

کچھ دن قبل مارننگ شو ہاسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شوہر قسام سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

اس موضوع پرباتیں تب ختم ہوئیں جب خود اس پرصنم جنگ نے صاف صاف بتایا کہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں۔ اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے۔ مجھ سے اور میرے اہل خانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی انسان ہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلاق سے متعلق خبروں پرصنم جنگ کی مداحوں سے اپیل

ایک بارپھراداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہربے حد خوش رکھنے والے اورقدرکرنے والے ہیں، ہم دونوں خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں، اگرہماری کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CJzL2bSJF3h/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔