فوج مشرف کیخلاف مقدمے پر ناراض نہیں اعتراض یہ ہے کہ صرف مشرف کیوں اسلم بیگ

جنرل اشفاق کیانی اگر مشرف کے ساتھ ہوتے تو مشرف کی حکومت ہوتی اور افتخار چوہدری جیل میں ہوتے

جنرل اشفاق کیانی اگر مشرف کے ساتھ ہوتے تو مشرف کی حکومت ہوتی اور افتخار چوہدری جیل میں ہوتے۔فوٹو:فائل

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈاسلم بیگ نے کہا ہے کہ جنرل اشفاق کیانی اگر مشرف کے ساتھ ہوتے تو مشرف کی حکومت ہوتی اور افتخار چوہدری جیل میں ہوتے، مسلح افواج مشرف کے خلاف کیس پر ناراض نہیں، اعتراض صرف یہ ہے مشرف ہی کیوں، باقی کیوں نہیں؟ بلاول کی جانب سے ملا عمر کو جعلی قرار دینے والے یہ کیوں بھول رہے ہیں کہ ان کی والدہ محترمہ نے ان کی حکومت کو تسلیم کیا۔


لاہور میں ایک انٹر ویو کے دوران جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ پرویز مشرف سے قبل جنھوں نے آئین توڑا اور معاونت کی ان کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ اس غیر آئینی عمل میں صرف مشرف ہی نہیں بڑے بڑے ججز بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلاول اور ان کے والد کی جانب سے اختیار کیا گیا طرز عمل بھٹو خاندان کے زوال کی نشانی ہے۔جنرل اسلم بیگ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جعلی خلیفہ جن کو قرار دیا جا رہا ہے، وہ افغانستان کے حکمراں ہیں۔ سابق چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جس شیر کو رات جنگل میں دودھ پینے والا قرار دے رہے ہیں، ان کے سامنے ان کے ابا جان ڈھیر ہوتے نظر آ رہے ہیں جس بلے کو دودھ پینے والا قرار دے رہے ہیں، وہ تو دودھ پیتا ہی ہے لیکن بلاول کے ابا جان نے 5 سال عوام کا خون پیا یہ بھی ایک سیاہ تاریخ ہے۔جنرل اسلم بیگ نے بتایا کہ جنرل کیانی نے فریق بننے سے انکار کر دیا تھا اور فوج کو پیغام دیا تھا کہ وہ سیاسی عمل سے اپنے آپ کو دور رکھے۔
Load Next Story