پشاور میں ناکے پر نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

چوکی انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج


ویب ڈیسک January 09, 2021
چوکی انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج فوٹو:فائل

بڈھ بیر کے علاقے میں ناکے پر نہ رکنے پر پولیس نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ رات کے وقت پیش آیا اور سی سی پی او پشاور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت برتنے پر ایس ایچ او بڈھ بیر اعجاز خان کو معطل کردیا۔

سی سی پی او پشاور کے حکم پر چوکی انچارج سمیت 4 پولیس اہلکاروں اے ایس آئی نصیب جان، حوالدار منان، سپاہی شکیل اور سپاہی صالح محمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ سی سی پی او پشاور عباس احسن نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں اور ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔