جرمنی میں ’’ بائے بائے کورونا‘‘ والے سرنج کیک تیار

بائے بائے کورونا سرنج کیک دراصل وبا کے خاتمے کی ابتدا کا جشن ہے


ویب ڈیسک January 09, 2021
سرنگ کیک وبا کے خاتمے کے آغاز کا جشن ہے، فوٹو : رائٹرز

جرمنی کے شہر ڈارٹمنڈ کی بیکری میں ایک ایسا کیک تیار کیا گیا ہے جو ہو بہو سرنج کی طرح ہے اور اُس پر '' بائے بائے کورونا'' کی عبارت درج ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی شوورنر بیکنگ پیراڈائز بیکری انوکھی چیزیں بنانے میں دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔ کورونا کی ابتدا میں جب ٹوائلٹ پیپرز رولس کی کمی کا سامنا ہوگیا تھا تو بیکری نے ٹوائلٹ پیپر کی شکل کا کیک تیار کرکے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔

syringe cake bye bye corona 2021 1

اب جب کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوچکا ہے اور اس عالمی وبا کے خاتمے کی امید پیدا ہوچکی ہے تو شوورنر بیکنگ پیراڈائز نے اس موقع پر بھی کیک کا ایک نیا ڈیزائن تیار کیا ہے۔ یہ کیک سرنج کی شکل کا ہے جس سے مراد کورونا ٹیکہ ہے اور سرنج پر'' بائے بائے کورونا'' درج ہے۔

syringe cake bye bye corona 2021 2

بیکری کے مداحوں نے اس کیک کو کافی پسند کیا ہے اور اس کیک کو عالمی وبا کے خاتمے کی ابتدا کا جشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیک کھاتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اس وبا کو منطقی انجام تک پہنچا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔