فرح خان مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھیں کرن جوہر
فرح خان نے مجھے ایک بارشادی کی پیشکش بھی کی تھی جس کو میں ٹھکرادیا تھا، ہدایت کار
بالی ووڈ ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فرح خان ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں تاہم انہوں نے انکار کردیا۔
بھارتی ہدایتکارہ و پروڈیوسر فرح خان آج اپنی 56 ویں سالگرہ منارہی ہیں جس پر ایک بھارتی ویب سائٹ نے فرح خان کی زندگی سے متعلق انتہائی دلچسپ اور حیران کن حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرح خان مشہور ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔
اس بات کا انکشاف ایک انٹرویو میں خود کرن جوہر نے کیا جس میں فرح خان بھی موجود تھیں، کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب فرح خان کو مجھ میں بہت دلچسپی تھی اور وہ مجھے پسند کرتی تھیں، ایک دفعہ جب فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ جاری تھی فرح خان رات میں میرے کمرے میں آئیں اور کہا کہ میرے کمرے میں بھوت ہے۔
کرن جوہر نے مزید بتایا کہ فرح خان نے ایک بار کہا مجھ سے شادی کرلو تاہم میں نے فرح خان کی اس پیشکش کو ٹھکرادیا تھا اور شادی سے انکار کردیا، ویب سائٹ کے مطابق خود فرح خان نے شو کے دوران کرن جوہر کی اس بات کی تائید بھی کی۔
واضح رہے کہ پروڈیوسر و ہدایتکارہ فرح خان نے 2004 میں شریش کندر سے شادی کی تھی اور ان کے 3 بچے بھی ہیں جب کہ ان کے شوہر شریش کندر خود بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔