سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113300روپے ہوگئی


Staff Reporter January 09, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113300روپے ہوگئی . (فوٹو: فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 43ڈالر کی کمی 1850ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1300روپے اور 1115روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113300روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97136روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں ؛سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42روپے 86پیسے کی کمی سے 1114روپے 52پیسے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔