الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

قومی و صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے فوج کی تعینات سے متعلق حکومت سے رابطہ کرلیا گیا


ویب ڈیسک January 09, 2021
ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔(فوٹو، فائل)

قومی اور صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج تعینار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فوج کی تعیناتی کیلئے جلد حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔

یہ خبربھی پڑھیے: الیکشن کمیشن کا زیرالتوا ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا میں ایک ایک قومی اسمبلی اور ایک ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی ایک اور سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں