نائن زیرو سے اسلحہ برآمدگی کے 50 مقدمات اختتامی مراحل میں داخل

جیل حکام نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل موٹا، فرحان ملا، عامر توتلا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا


کورٹ رپورٹر January 09, 2021
ایم کیو ایم کے گرفتار ملزمان کی فائل فوٹو

نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 50 سے زائد مقدمات اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات میں بیانات قلم بند کرنے کے بعد حتمی دلائل کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کے خلاف دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمدگی کے 50 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے نائن زیرو سے گرفتار ملزمان فیصل موٹا، فرحان ملا، عامر توتلا سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کے بعد حتمی دلائل کے لیے تاریخ مقرر کردی۔

ولی خان بابر قتل کیس میں سزائے موت پانے والے فیصل موٹا نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جو منظور کرلی گئی۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزم کے شناختی کارڈ کی تجدید کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔