کسٹم کا صدر میں چھاپہ 23 کروڑ روپے کی بھارتی اسمگل شدہ ادویات برآمد

بھارتی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات کی مجموعی مالیت تقریباً2 کروڑ 30لاکھ روپے ہے، کسٹم حکام

بھارتی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات کی مجموعی مالیت تقریباً2 کروڑ 30لاکھ روپے ہے، کسٹم حکام . فوٹو : فائل

پاکستان کسٹمز پریونٹیو کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے النجیبی مارکیٹ صدر میں واقع گودام پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں بھارتی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات برآمد کرلیں۔


کسٹم حکام کے مطابق اس مشکوک گودام سے متعلق تاجر برادری کی جانب سے محکمہ کسٹمز کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ موصولہ خفیہ اطلاع پر مارے گئے چھاپے میں برآمد کی جانے والی بھارتی اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات کی مجموعی مالیت تقریباً2 کروڑ 30لاکھ روپے ہے۔

کسٹم حکام نے کارروائی سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ سے باقاعدہ طور پر سرچ وارنٹ حاصل کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Load Next Story