کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے میاں بیوی زخمی

بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر شیلنگ‘ پاکستان کی جوابی کارروائی سے توپیں خاموش


این این آئی January 10, 2021
بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر شیلنگ‘ پاکستان کی جوابی کارروائی سے توپیں خاموش۔ فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔

ہفتے کے روز صبح 11 بجے نہالہ چاہی، سونا ویلی اور ڈنہ کے دیہات پر بھارتی فوج نے بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ کی جس کی زد میں آکر 60 سالہ راجہ خلیل الرحمن اور 58 سالہ فریاد بیگم زخمی ہوئے۔

جواب میں پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔