ن لیگ مالی بحران کا شکار پارٹی سیکریٹریٹ کے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں

پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادانہ کیے جا سکے۔


Numainda Express January 10, 2021
پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادانہ کیے جا سکے۔

مسلم لیگ (ن) مالی مشکلات کا شکار ہو گئی، پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں 8 لاکھ روپے ادانہ کیے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق مالی مشکلات کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے 40 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔

سیکیورٹی گارڈز، خانساموں سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ روپے بنتی ہے لیکن ایک ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی جس سے ملازمین بھی پریشان ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں