پارکنگ سے منع کرنے پر ڈرائیور نے نوجوان کا کان چبا لیا

متاثرہ شخص نے شارع فیصل پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، پولیس نے ملزم کا گرفتار کرلیا

پولیس نے نوجوان کا کان چبانے والے شخص کو گرفتار کرلیا(فوٹو، فائل)

RAWALPINDI:
گلستان جوہر کے علاقے میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے 17 سالہ نوجوان کا کان کاٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 کے رہائشی 35 سالہ فیضان نامی شخص اپنے گھر کے نیچے غلط پارکنگ کررہا تھا جس پر علاقے کے نوجوان 17 سالہ عبداللہ نے منع کیا۔


اس دوران دونوں میں تکرار ہوتے ہوتے ہاتھا پائی تک بات پہنچ گئی۔ فیضان نامی شخص نے طیش میں آکر عبداللہ کا کان پر کاٹ لیا جس سے نوجوان لہولہان ہوگیا۔

متاثرہ شخص نے شارع فیصل پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عبداللہ کا میڈیکل چیک اپ کرایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نجی انشورنس کمپنی میں کام کرتا ہے جبکہ عبداللہ اسٹوڈنٹ ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
Load Next Story