شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

بریانی کے ساتھ کباب مل جائیں اور ساتھ املی بھی ہاتھ لگ جائے تو کھانے کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے، شعیب ملک


Sports Desk January 10, 2021
شعیب ملک پاکستانیوں کو جنک فوڈ سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں(فوٹو، فائل)

سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔

ان کا کہناہےکہ فٹ رہنے کے لیے جنک فوڈ نہیں کھاتا، چکن بریانی پسند ہے۔ چند دن یا ہفتے کے بعد کھالیتا ہے۔ اس کے ساتھ چکن کباب بھی مل جائیں اور ساتھ املی بھی ہاتھ لگ جائے تو کھَانے کا لطف د وبالا ہوجاتا ہے۔پاکستانی قوم کوبھَی چاہیے کہ وہ بھی جنک فو سے پرہیز کرے تاکہ میری طرح سب فٹ دکھائی دیں۔

شعیب کےمطابق پشاور زلمی سے حسن علی کو اس کی خواہش پر ریلیز کیاگیاہے۔اب وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ ہیں، ان کے لیےنیک تمنائیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس لڑکے کو منتخب کریں جوپورے میچز کے لیے دست یاب ہو۔ پشاور زلمی کی کامیابی کی بڑی وجہ ہار کے بعد زبردست طریقے سے کم بیک کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں