بھارت کی ایل او سی پربلا اشتعال گولہ باری دو بزرگ شہری زخمی

بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 10, 2021
بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔(فوٹو، فائل)

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال گولہ باری سے دو شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بروہ اور کھنجر سیکٹر میں شہری آبادی پرمارٹرگولے پھینکے۔بلا اشتعال فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ زخمی ہوئے۔ زخمیوں کوضروری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال پہنچا دیاگیا

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت رواں سال اب تک جنگ بندی کی 38 مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں