سینیٹ کمیٹی کا اجلاس18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دینگے حکومت

وفاقی حکومت کا 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کو رول بیک کرنے کاکوئی ارادہ نہیں


Numainda Express December 31, 2013
ذیلی کمیٹی 2 ہفتے میں اپنے قواعد و ضوابط مرتب کرے گی ،رضا ربانی۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور اس ضمن میں ذیلی کمیٹی بنائی جائے جو صوبائی حکومتوں کے ساتھ رکاوٹوں اور معاملات کا تفصیلی جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے اور رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔

پیرکو خصوصی کمیٹی کا اجلاس سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجا ظفرالحق کی زیر صدارت ہوا۔ ظفرالحق نے کہاکہ اختیارات کی منتقلی کے معاملے کو قانون کی روشنی میںمتفقہ طور پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔



انھوںنے ہدایت دی کہ غیرضروری بیان بازی نہ کی جائے۔ وزیراعظم نواز شریف کے اسپیشل اسسٹنٹ خواجہ ظہیر نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیں گے، وفاقی حکومت کا 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کو رول بیک کرنے کاکوئی ارادہ نہیں، یہ ابہام غلط ہے۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں رضاربانی، طاہرمشہدی، افراسیاب خٹک، غفورحیدری، زاہد خان اورکلثوم پروین کے علاوہ دیگرحکام نے شرکت کی۔

آن لائن کے مطابق اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئے رضاربانی نے کہاکہ ذیلی کمیٹی 2 ہفتے میں اپنے قواعد و ضوابط مرتب کرے گی اور موجودہ اور گزشتہ وفاقی حکومت کی جانب سے 18ویں ترمیم کے برعکس کیے گئے اقدامات کو متعلقہ وزارتوںکے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں