سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اپوزیشن کے سامنے کنواں اور پیچھے کھائی ہے فردوس عاشق
پی ڈی ایم پھنس چکی، اس کے پاس اب حکومت کا ساتھ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں
وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن کے معاملے پر پھنس چکی جس کے سامنے کنواں اور پیچھے کھائی ہے لہذا اب ان کے پاس حکومت کا ساتھ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
راولپنڈی میں سوشل ویلفئیر کمپلیکس کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہزارہ میں پڑی شہداء کی لاشوں سے گزشتہ روز ہوئے بجلی کے بریک ڈاؤن تک ہر موقع پر اہنی سیاست چمکائی، اپوزیشن نے بجلی کے بریک ڈاؤن پر سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیا اور مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ دراصل اپوزیش سینیٹ کے الیکشن کے معاملے پر اب پھنس چکی ہے، اپوزیشن کے سامنے کنواں اور پیچھے کھائی ہے، اپوزیشن کے پاس حکومت کا ساتھ دینے کے علاوہ کوئی چارا نہیں۔
سوشل ویلفئیر کمپلیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں خواتین جب تک اپنا عملی کردار ادا نہیں کریں کی ملک کی ترقی مشکل ہے میری خواہش ہے کہ سوشل ویلفئیر کے ادارے سے بھی خواتین میڈیا انڈسٹری کارخ کریں۔