برطانیہ نے پسماندہ ممالک تک کورنا ویکسین پہنچانے کیلئے1 ارب ڈالرجمع کرلیا

یہ رقم رواں سال کے 92 ترقی پذیر ممالک کو کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کی تقسیم میں استعمال کی جائے گی


ویب ڈیسک January 11, 2021
رواں سال کے دوران 92 ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کی تقسیم میں استعمال کی جائے گی(فوٹو، فائل)

برطانیہ نے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے سے دوچار ممالک کو ویکسین کی فراہمی کے لیے عالمی امداد دہندگان سے ایک ارب ڈالر جمع کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے برطانیہ نے حالیہ کوششوں سے کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ممالک تک ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کی رقم جمع کرلی ہے۔ اس سے بیماری کی روک تھام عالمی سطح پر ممکن ہو سکے گی۔اس فنڈ کا آغاز اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی 75ویں سالگرہ پر برطانیہ کے 'ورچوئل' دورے کے آغاز پر کیا گیا ہے۔

ویسٹ منسٹر سنٹرل ہال میں 1946 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پہلے اجلاس کی یاد میں ویسٹ منسٹر میں براڈ سینکچوئری گرین کو باضابطہ طور پر 'یونائیٹڈ نیشنز گرین' کا نیا نام دے دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کوواکس ایڈوانس مارکیٹ کمٹمنٹ کے لیے دیگر عطیہ دہندگان کی مدد سے ایک ارب ڈالر کی رقم کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فراہم کی گئی 548 ملین اسٹرلنگ پونڈ کی برطانوی امداد کے علاوہ یہ رقم مجموعی طور پر رواں سال کے دوران 92 ترقی پذیر ممالک میں کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کی تقسیم میں استعمال کی جائے گی۔

یہ اہم سرمایہ کاری بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے اور مستقبل کے حملوں سے بچاؤ میں استعمال ہوگی جس سے عالمی سطح پر کورونا وائرس سے محفوظ ایک بہتر زندگی گزارنا ممکن ہو سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔