عثمان بزدار کورونا سے صحتیاب وزیراعلی آفس میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

وزیراعلی پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیں گے، فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک January 11, 2021
عثمان بزدار گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہوئے تھے فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد حکومتی امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی آفس میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا سے صحت یابی کے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج سے حکومتی امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی آفس میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیں گے۔

عثمان بزدار گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہوئے تھے، علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم وہ ضروری امور گھر سے ہی نمٹاتے رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |