لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل آخری رائیڈ لینے والا نکلا

طاہر نامی شخص نے ہی ڈرائیور محمدعلی کو قتل کیا اور واقعہ کے بعد سے فرار ہے، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 11, 2021
پولیس نے رائیڈ بک کروانے والے محسن نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ فوٹو:فائل

PARIS: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طاہر نامی شخص نے آخری رائیڈ بک کرائی تھی اور اسی نے ڈرائیور محمد علی کا قتل بھی کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 5 جنوری کو لاہور کے علاقے شالیمار سے رات 8 بجے 26 سالہ محمد علی نے رائیڈ بک کی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا، اور کئی گھنٹوں بعد ساندہ کے علاقے سے اس کی لاش ملی، ملزمان محمد علی کو قتل کرنے کے بعد اس کی گاڑی ، موبائل اور رقم ساتھ لے گئے۔

آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کےقتل کے حوالے سے پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور پولیس کے مطابق ڈرائیور محمد علی کے قاتل کی شناخت ہوگئی ہے، اور مقتول کے ساتھ آخری رائیڈ لینے والا ہی اس کا قاتل نکلا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈاکوؤں نے آن لائن ٹیکسی بک کرکے نوجوان ڈرائیور کو قتل کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محسن نامی شخص نے اپنے دوست طاہر کے لئے رائیڈ بک کروائی تھی، اور طاہر نامی شخص نے ہی ڈرائیور محمدعلی کو قتل کیا اور واقعہ کے بعد سے فرار ہے، پولیس نے محسن نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، اور جلد ہی مرکزی ملزم طاہر قانون کی گرفت میں ہوگا، جب کہ ملزم طاہر کی گرفتاری کے بعد قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں