لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر جے آئی ٹیز کے سربراہ طلب

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر اظہار برہمی


کورٹ رپورٹر January 11, 2021
سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر اظہار برہمی

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جے آئی ٹیز کے سربراہ کو رپورٹس کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاپتا افراد جے آئی ٹیز کے سربراہ کو طلب کرلیا اور رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیے بتایا جائے لاپتا افرادکو اب تک کیوں بازیاب نہیں کرایا گیا؟ بد قسمتی سے جے آئی ٹی اجلاس بھی بے نتیجہ رہے۔

لاپتہ شخص کی اہلیہ نے بتایا کہ شوہر عادل چار سال سے لاپتا ہے، ہر جگہ تلاش کرچکی ہوں۔

عدالت نے حکام سے استفسار کیا عادل کتنے سال سے لاپتا ہے؟ اس کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 6 جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں مگر سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

عدالت نے پولیس اور دیگر حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور دیگر حکام سے 27 جنوری کو رپورٹس طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں